کون کیا ہے؟ Û”Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : شفیق الرØ+مان

who.jpg
''کون کیا ہے‘‘ (who is who) Ú©Û’ عنوان سے مشہور ہستیوں Ú©Û’ Ø+الاتِ زندگی اکثر چھپتے ہیں، جنہیں بیشتر لوگ زیادہ شوق سے نہیں پڑھتے اور اکثر شکایت کرتے ہیں کہ Ú©Ú†Ú¾ تشنگی سی رہ جاتی ہے۔ شاید اس لئے کہ فقط اُن ہستیوں کا ذکر کیا جاتا ہے جنہیں پبلک پہلے سے جانتی ہے، یا اس لئے کہ ان ہستیوں Ú©ÛŒ فقط تعریفیں ہی تعریفیں Ú©ÛŒ جاتی ہیں۔
زمانہ بدل چکا ہے۔ قدریں بھی بدل Ú†Ú©ÛŒ ہیں۔ غالباً ان دنوں Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والے سوانØ+ عمری Ú©ÛŒ سرخیاں ہی نہیں جاننا چاہتے۔ وہ Ú©Ú†Ú¾ اور باتیں بھی معلوم کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ان Ú©ÛŒ رائے میں غیر معروف ہستیاں بھی توجہ Ú©ÛŒ مستØ+Ù‚ ہیں۔
چنانچہ نئے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ''کون کیا ہے‘‘کچھ یوں بھی مرتب کیا جا سکتا ہے:۔
Ø°Ú©ÛŒ الØ+ِس۔ نئی دہلوی: اوائلِ جوانی میں (لگاتار سگریٹ اور چائے نوشی سے) کافی بیزار رہے پھر آہستہ آہستہ عادت Ù¾Ú‘ گئی۔
Û”1960Ø¡ میں ایک دن اچھے بھلے بیٹھے تھے۔ پتہ نہیں کیا ہوا کہ یکایک نقاد بن گئے۔ تب سے نقاد ہیں اور کافی ہاؤس یا چائے خانوں میں رہتے ہیں۔ کبھی کبھار Ø+جامت Ú©Û’ سلسلے میں اپنے گھر Ú†Ù„Û’ جاتے ہیں۔
ادبی رسائل Ú©Û’ شروع شروع Ú©Û’ پچیس تیس صفØ+ات آپ Ú©ÛŒ تنقیدوں Ú©Û’ لئے مخصوص ہو Ú†Ú©Û’ ہیں۔ (جنہیں ایم۔ اے اردو Ú©Û’ طلبا Ú©Ùˆ مجبوراً پڑھنا پڑتا ہے)Û”
Û”1967Ø¡ میں کسی Ù†Û’ کہا کہ اردو ادب پر ان Ú©ÛŒ تنقیدوں Ú©Û’ صفØ+ات تلوائے جائیں اور پھر سارے ادب کا وزن کیا جائے تو تنقیدیں کہیں بھاری نکلیں گی۔ آپ اسے شاباش سمجھ کر بہت خوش ہوئے اور رفتار دُگنی کر دی۔
یہ اردو نثر کی خوش قسمتی ہے کہ آپ اسے زیادہ نہیں چھیڑتے۔ آپ کا بیشتر وقت اردو شاعری کی خبر لینے میں گزرتا ہے۔
ان دنوں Ù¾ÛŒ ایچ ÚˆÛŒ Ú©Û’ لئے مقالہ Ù„Ú©Ú¾ رہے ہیں جس کا لُبِ لباب یہ ہے کہ غالب Ú©ÛŒ شاعری پر رنگین کا اثر غالب ہے۔ رنگین Ù†Û’ بیشتر موضوع مصØ+فی سے اخذ کئے۔ مصØ+فی Ú©ÛŒ شاعری کا ماخذ میر کا تخیل ہے جنہوں Ù†Û’ بہت Ú©Ú†Ú¾ سراج دکنی سے لیا۔ سراج دکنی Ù†Û’ ولی دکنی سے اور ولی دکنی Ù†Û’ سب Ú©Ú†Ú¾ دکن سے چُرایا۔ (چونکہ مقالہ رسائل Ú©Û’ لئے نہیں، یونیورسٹی Ú©Û’ لئے ہے، اس لئے آپ Ù†Û’ شعرا Ú©Ùˆ اتنا بُرا بھلا نہیں کہا جتنا کہ اکثر کہا کرتے ہیں)Û”
اگر چائے اور سگریٹوں میں غذائیت ہوتی تو آپ کبھی Ú©Û’ پہلوان بن Ú†Ú©Û’ ہوتے مگر Ø+قیقت یہ ہے کہ آپ Ú©ÛŒ صØ+ت Ú©Ùˆ دیکھ کر بڑی آسانی سے عبرت Ø+اصل Ú©ÛŒ جا سکتی ہے۔
دراصل آپ کے رویے (اور تنقید) کا دارومدار سگریٹوں اور چائے کی پیالیوں کی تعداد پر ہے۔ روزانہ 50 سگریٹوں اور 25 پیالیوں تک تو آپ شاعری کے گناہ معاف کر سکتے ہیں، لیکن اس کے بعد آزاد شاعری تک کو نہیں بخشتے۔
Û”1968Ø¡ میں آپ Ú©Ùˆ یونہی وہم سا ہو گیا تھا کہ آپ عوام میں مقبول نہیں ہیں۔۔۔ لیکن چھان بین کرنے Ú©Û’ بعد 69Ø¡ میں معلوم ہوا کہ وہم بے بنیاد تھا۔ فقط وہ جو انہیں اچھی طرØ+ نہیں جانتے انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔ لیکن جو جانتے ہیں وہ باقاعدہ ناپسند کرتے ہیں۔
اپنے آپ Ú©Ùˆ (پتہ نہیں کیوں) مظلوم اور ستایا ہوا سمجھتے ہیں اور اکثر زندگی Ú©ÛŒ Ù…Ø+رومیوں Ú©ÛŒ داستان(کافی ہاؤس میں) سنایا کرتے ہیں۔۔۔ جس کا خلاصہ Ú©Ú†Ú¾ یوں ہے :Û” پہلے ان Ú©Û’ خواب تمام ہوئے۔ پھر دانت تمام ہوئے۔ پھر دوست تمام ہوئے (Ú©Ù… از Ú©Ù… آپ کا یہی خیال تھا کہ وہ دوست تھے)Û” اکثر کہا کرتے ہیں کہ آپ Ú©Ùˆ بنی نوعِ انسان سے قطعاً نفرت نہیں۔۔ فقط انسان اچھے نہیں لگتے۔
کھیل کود کو انٹلکچوئل پنے کا دشمن سمجھتے ہیں۔ یہاں تک کہ لمبے لمبے سانس لینے سے بھی نفرت ہے۔
Û”1969Ø¡ میں وزن کرتے وقت مشین سے کارڈ نکلا جس پر وزن پونے انتالیس سیر Ú©Û’ علاوہ یہ لکھا تھا۔۔ '' ابھی Ú©Ú†Ú¾ امید باقی ہے۔ غیر صØ+ت مند Ø+رکتیں Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر ورزش کیجئے۔ صØ+ÛŒØ+ غذا اور اچھی صØ+بت Ú©ÛŒ عادت ڈالئے اور قدرت Ú©Ùˆ موقع دیجئے کہ آپ Ú©ÛŒ مدد کر سکے۔‘‘
آپ Ù†Û’ کارڈ پھاڑ کر پھینک دیا۔ Ø+الانکہ اگر کسی مشین Ù†Û’ کبھی سچ بولا ہے تو اس وزن Ú©ÛŒ مشین Ù†Û’ 1969Ø¡ میں بولا تھا۔
صØ+ÛŒØ+ رقم خوش نویس: پہلے Ú©Ú†Ú¾ اور کیا کرتے تھے۔ ایک دن جھنجھلا کر کاتب بن گئے۔
آپ Ú©ÛŒ Ù„Ú©Ú¾ÛŒ ہوئی تØ+ریر پر پروئے ہوئے موتیوں کا گماں گزرتا ہے۔
زبان کے پکے ہیں۔ جب وعدہ کرتے ہیں تو اسی سال کام مکمل کر کے رہتے ہیں۔
لکھتے وقت موقعے (اور اپنے موڈ کے مطابق) عبارت میں ترمیم کرتے جاتے ہیں۔ عالمِ دلسوزی کو عالمِ ڈلہوزی، بِچھڑا عاشق کو بَچھڑا عاشق، سہروردی کو سردردی، سماجی بہبودی کو سماجی بیہودگی، وادیٔ نیل کو وادیٔ بیل بنا دینے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے۔
کسی غلام Ø+سن Ú©Û’ نواسے Ù†Û’ اپنے آپ Ú©Ùˆ نبیرۂ غلام Ø+سن لکھا جو آپ Ú©Ùˆ نامانوس سا معلوم ہوا۔ چنانچہ آپ Ù†Û’ Ú©Ú†Ú¾ دیر سوچ کر اسے بٹیرۂ غلام Ø+سن تØ+ریر فرمایا۔
ایک رومانی افسانے میں Ø+ور شمائل نازنین Ú©Ùˆ چور شمائل نازنین Ù„Ú©Ú¾ کر کہانی Ú©Ùˆ چار چاند لگا دیئے۔ اسی طرØ+ قہقہے Ú©Ùˆ قمقمے، موٹے موٹے انجیروں Ú©Ùˆ موٹے موٹے انجینئروں، اپنا Ø+صّہ Ú©Ùˆ اپنا Ø+قّہ، پھُلواری Ú©Ùˆ پٹواری بنا دیتے ہیں۔
پروازِ تخیل کی انتہا ہے کہ جہاں شبلی عفی عنہ لکھنا چاہیے تھا وہاں لکھا۔ ستلی کئی عدد۔
اس وقت ملک میں آپ سے بہتر کاتب ملنا Ù…Ø+ال ہے۔